2007-17 :سیلاب ، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 6117شہری شہید ہو ئے ،رپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) سیلاب ، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے باعث خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 6117شہری شہید ہو ئے ہیں این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس پلان 2019کی رپورٹ کے مطابق سال 2007سے 2017تک قدرتی آفات کے نتیجے میں 6ہزار 117افراد شہید ہو ئے ۔ 11ہزار 42افراد زخمی ہو ئے ۔ جبکہ 12لاکھ 90ہزار 74مکانات کو نقصان پہنچا ۔

2007کے دوران سائیکلون سے 443افراد جاں بحق ہو ئے ۔ 71486مکانات کو نقصان پہنچا ۔ 2008کے سیلاب کے دوران 80افراد جاں بحق 21زخمی ہو ئے جبکہ 17172مکانات تباہ ہو ئے ۔ 2008کے دوران زیارت کے مقام پر زلزلے سے 164افراد جاں بحق جبکہ 9761مکانات کو نقصان پہنچا ۔ 2010کے دوران سیلاب سے 1985افراد جاں بحق 2946افراد زخمی اور 1602765مکانات کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

سیلاب 2011کے دوران 520افراد جاں بحق 1604404مکانات کو نقصان پہنچا ۔

2012میں سیلاب سے 571جاں بحق 2902افراد زخمی جبکہ 636438مکانات کو نقصان پہنچا ۔ 2014کے دوران خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے 49افراد جاں بحق ، 267زخمی ہو ئے ۔ سال 2014کے دوران سیلاب سے 367افراد جاں بحق جبکہ 673افراد زخمی اور 107102مکانات کو نقصان پہنچا ۔ 2015کے دوران خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 272افراد جاں بحق اور 856زخمی ہو ئے ۔ 2015میں سیلاب سے 238افراد جاں بحق اور 232افراد زخمی ہو ئے ۔ جبکہ 10716مکانات کو نقصان پہنچا ۔ سال 2016کے دوران بارشوں میں 271افراد جاں بحق جبکہ 279زخمی جبکہ 2929مکانات کو نقصان پہنچا ۔ سال 2016میں 153افراد جاں بحق 113افراد زخمی جبکہ 2017کے دوران سیلاب میں 271افراد جاں بحق 359افراد زخمی اور 996مکانات کو نقصان پہنچا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں