oپشاور، دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے،ر ابعہ بصری

اتوار 19 مئی 2019 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے غربیوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رہے گا یہ باتیں گذشتہ روز ایم پی اے رابعہ بصری نے اپنی رہائشگاہ پر ایک تقریب کے دوران کہیں ایم پی اے ر ابعہ بصری نے اپنے علاقے کے غرباء میں رمضان پیکج تقسیم کیا جبکہ بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں دی تاکہ بیوہ خواتین سلائی مشینوں سے مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں انہوں نے کہاکہ رمضان صبر ، ایثار اور قربانی کا نام ہے اور رمضان میں غربیوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے ا نہوں نے کہا ہے رمضان میں غربا و مساکین کا خیال رکھنا روزے کی حقیقی روح ہے،روزہ تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے اور اس میں انسان جب بھوکا پیاسا رہتا ہے تو اسے مساکین کی بھوک پیاس کا بھی احساس ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے رمضان کے بابرکت مہینے غربا و مساکین کی خدمت کر کے ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں