اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک اب اقتدار کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے ہے،میاں افتخار حسین

پیر 20 مئی 2019 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کی بقا کی قیمت پر تمام سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگا کر ایک نااہل عمران نیازی کو سپورٹ کیا، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اے پی سی بلانے کے فیصلہ خوش آئند ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد اب اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے کیلئے ہے، اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر مشترکہ اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن حکومت کی سیاسی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے ،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے پورا حساب لیا جائے گا،اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان بھی پارٹی کی جانب سے شریک وفد کا حصہ تھے، میاں افتخار حسین نے پی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،روپے کی قیمت قابو سے باہر اور سٹاک ایکسچینج کریش ہو چکی ہے، سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے دروازے بند ہو چکے ہیں اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے پورا ملک ہی آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے،میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار نے ملک کی بقا داؤ پر لگا دی ،آئین پاکستان کی رو سے تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں تو کبھی مشکلات جنم نہیں لیں گی، انہوں نے اپوزیشن کی بیٹھک کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ قبل اے این پی قائد اسفندیار ولی خان نے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس وقت مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کیا جس کا خمیازہ آج قوم نے ملک کے نقصان کی صورت میں بھگتا، انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ،اور ایسی صورتحال میں اب عوام کی نظریں اپوزیشن جماعتوں پر ہیں،انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو گا اور چاہئے کہ تمام سیاسی جماعتیں ماہ رمضان میں اپنی تیاری مکمل کر لیں، میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی رابطہ عوام مہم کا آغاز کرے گی اور نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پارلیمنٹ سمیت عوامی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے گا،حکومت کا جانا نوشتہ دیوار سے اور اب اسے مزید اقتدار میں رہنے دینا بڑی تباہی کو دعوت دینے کے برابر ہے، انہوں نے حکومتی ایوانوں کی طرف سے اپوزیشن اجلاس پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام سیاسی و غیر سیاسی کرپٹ اور لٹیرے عمران خان کی چھتری تلے ہیں ، صوبائی حکومت کے ترجمان اپوزیشن پر الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں جنہیں خود ان کی اپنی جماعت حکومت سے فارغ کر چکی ہے، بدقسمتی سے کپتان کی ٹیم میں ایک بھی شخص اس قابل نہیں جسے بات کرنے کے قابل سمجھا جائے، میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنی زبانیں کنٹرول نہ کیں تو اپوزیشن جماعتیں بھی جواب کا حق محفوظ رکھتی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے یاد رکھیں کہ ان کا لیڈر ایک کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے جس نے سوشل میڈیا کے بعد اب سرکاری میڈیا کو اپنے جھوٹ کی مشین بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس سے استفسار ہونا چاہئے کہ اس نے کس بنیاد پر ایک نااہل کرپٹ اور جھوٹے انسان کو صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجے بغیر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

20-05-19/--256 #h# kتھر مٹھی میں غذائی قلت سے بچوں کے اموات لمحہ فکریہ ہے -وفاقی اور سندھ حکومت تھر مٹھی میں بچوں کے اموات پر توجہ دیں، میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ #h# Qپشاور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ تھر مٹھی میں غذائی قلت سے بچوں کے اموات لمحہ فکریہ ہے اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، وفاقی اور سندھ حکومت تھر مٹھی میں بچوں کے اموات کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اس کا حل نکالے کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوڑواڑہ ہائوس میں ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاسمیں ملک مظفر اعوان، سالار عبدالغنی، صحافی رحیم صافی، سالار قدرت اللہ، ظہیر الدین بابر، واصل خواجہ، سلطان سیٹھی، بابو محبوب الٰہی ، ترجمان شاہ جہان بادشاہ، راشد محبوب، محمد طفیل گوڑواڑہ، صحافی گل نبی خان و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میاں ارشد جاوید گواڑواڑہ نے کہا کہ تھر مٹھی میں روزانہ کئی معصوم جانیںلقمہ اجل بن رہی ہیںجو حکمرانوں کی نااہلی کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد ہم گوڑواڑہ برادران تھر مٹھی کے عوام کو غذائی قلت سے نکالنے کے لئے جولی پھیلائو مہم شروع کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں