ہنگو پولیس کی ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

پیر 20 مئی 2019 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرسٹی اورٹل سرکلزایس ڈی پی اوزکی قیادت میں سٹی،صدر،دوآبہ اور ٹل کے تھانوں کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف مقامات پرجرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائیاں کرکے گرفتاریاں اوربرآمدگی عمل میں لائی ۔تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اور ٹل پولیس نے کارروائیوںکے دوران مطلوب2مجرمان اشتہاریوںسمیت21جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمان کے قبضے سی2کلاشنکوف،5بندوق،1رائفل،7پستول،157مختلف بورکے کارتوس،1598گرام چرس برآمدکرلی گئی ۔نیشنل ایکشن پلان پرعملددرآمدیقینی بناتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت منشیات فروشی اورناجائزاسلحہ رکھنے پر5افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف،1رائفل،1بندوق22مختلف بورکے کارتوس،1305گرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح صدرپولیس نی5ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سی2عددبندوق،2عددپستول،20عددمختلف بورکے کارتوس1چارجراور210گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ دوآبہ پولیس نی8ملزمان کوگرفتارکرکی1کلاشنکوف،2بندوق،4پستول،90مختلف بورکے کارتوس،3چارجراور53گرام چرس برآمدکرلی۔اسی طرح ٹل پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت3 ملزمان کو گرفتارکرکی1پستول،25عددکارتوس،1چارجر،اور20گرام چرس برآمدکرلی۔ڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ اورعلاقہ میں امن وامان برقرارکھنے کیلئے ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں