حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ‘صد یق پراچہ

ّملک معاشی تباہی کی طرف لے جانا بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے‘ صدر جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا

پیر 20 مئی 2019 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا موجودہ حکمران اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں IMFکے منہ پر قرضہ مارنے کی بڑھکیں مارنے والوں نے سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ ان کے حوالہ کر دیا، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ نے افطار پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں بالخصوص یہود اور قادیانی لابی اپنے زر خرید غلاموں کو ملک پر مسلط کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، موجودہ حکمرانوں کے ملک دشمن اقدامات ، اور ملک کو معاشی و اقتصادی تباہی کی طرف لیجانا بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام دوست اور محب وطن قوتوں کو اسمبلیوں سے باہر رکھ کر حکمران بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں لیکن جماعت اسلامی کی قیادت کے دور اندیش فیصلوں نے حکمرانوں کی سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے ملک بھر میں کامیاب ترین ملین مارچ نے ملک دشمن قوتوں کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے قائدین حکم پر خیبر پختونخوا بھر کے مسلمانوں کے لئے حکمرانوں سے نجات کا زریعہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی پرواز سے مخصوص لوگوں کے زاتی مفادات وابستہ ہیں آء ایم ایف سے معاہدہ سے قبل اعلیٰ سطح پر حکومتی ایماء پر مفادات کا کھیلا گیا اور غریب عوام کی چمری ادھیڑ کر رکھ دی گئی انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف ہیں جسکی قیادت نے روز اول سے موجودہ حکومت کے ظلم و ستم اور جبر کے خلاف میدان عمل میں آنے کا درست فیصلہ کیا ہے اور جماعت اسلامی کے قائدین نے عوام کی صحیح رہنمائی اور قیادت کا حق ادا کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں