پشاور: خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے دو روز کیلئے او پی ڈی کھولنے کااعلان

اگر وزیر اعلیٰ سے مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ صوبائی وزیر صحت کے خلاف دوبارہ ہڑتال کا آغاز کردیں گے، اعلان

پیر 20 مئی 2019 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں او پی ڈی آج تک کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کی جاسکے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ سے مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ صوبائی وزیر صحت کے خلاف دوبارہ ہڑتال کا آغاز کردیں گے۔پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی مکمل طور پر بند رہی۔

کے پی ڈی ایس کے رکن ڈاکٹر سراج نے بتایا تھا کہ ’وزیر صحت ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے تک تمام طبی مراکز میں ہڑتال جاری رہے گی‘۔پولیس نے ہسپتال حکام کا بیانات ریکارڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ایف آئی آر درج کیا جانا اب بھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو وزیر صحت کی پولیس سروسز ہسپتال کی جانب سے میڈیکو لیگل رپورٹ موصول ہوگئی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر حشام کے پیر میں فریکچر آیا تھا۔

ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے قومی صحت ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر نوشیر وان برکی کی برطرفی کا مطالبہ کیا جنہوں نے صوبے میں صحت کے شعبے میں متعدد اصلاحات لانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ڈاکٹروں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں اور اس سے ان کی نوکری خطرے میں ا?جائے گی۔ڈاکٹر ضیااللہ آفریدی نے بھی پولیس کو میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تاہم اسے فورنزک کے لیے بھجوادیا گیا۔

پولیس حکام جنہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کی رپورٹ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تیار کی گئی اور جنہوں نے اسے تیار کیا ان میں سے چند احتجاج کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے پولیس اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ رپورٹ کو ان کے حق میں تبدیل نہ کردیا گیا ہو۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس (ا?پریشنز) ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت تک ایف ا?ئی ا?ر درج نہیں کرسکتی جب تک انہیں ڈاکٹر ضیااللہ ا?فریدی کی میڈیکو لیگل رپورٹ نہ مل جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس فیصلہ کرے گی کہ ایف ا?ئی ا?ر درج کی جانی چاہیے یا نہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں