پشاور، حکومت خیبرپختونخوا نے پی ایم ایس ،بی ایس 17 کے تین افسران کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی

پیر 20 مئی 2019 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر حکومت خیبرپختونخوا نے پی ایم ایس ،بی ایس 17 کے تین افسران کو فوری اور باقاعدہ طور پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی ہے ترقی پانے والے افسران میں محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سیکشن آفیسر سید مسعود شاہ، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری فضل حسین اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے سیکشن آفیسر حبیب اللہ عارف شامل ہیں مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے فضل حسین کو اپنی موجودہ پوسٹ پر ہی ترقی کو موثر بنانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ باقی دونوں افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں