ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی گھمکول شریف کیمپ میں کارروائی

منگل 21 مئی 2019 19:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم کو موصول شدہ شکایا ت پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھمکول شریف افغان مہاجرین کیمپس اورپشاورروڈ سے ملحقہ دُکانوں کا اچانک دورہ کیا اوراشیاء کے نرخ اورکوالٹی چیک کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کئی دُکانداروں کو نرخنامے کے بغیر خودساختہ قیمتوں پراشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا لیا جس پرانہوں نے فوڈ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی اورانہیں آئندہ یہ روش ترک کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔

انہوں نے محکمہ فوڈ کو بھی ان علاقوں کا باقاعدگی سے دورے کرنے کی ہدایت کی۔صاحبزادہ سمیع اللہ خان کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران میں عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ پر عزم ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں