پشاور، مری روڈ کی کشادگی کا باقی ماندہ کام عیدالفطر سے قبل مکمل کیا جائے،ڈی سی ایبٹ آباد

منگل 21 مئی 2019 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی ایبٹ آباد کو ہدایت کی ہے کہ مری روڈ کی کشادگی کا باقی ماندہ کام عیدالفطر سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ رواںسیزن اور خصوصا عید کے موقع پر ایبٹ آباد آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو گلیات کی طرف سفر کے دوران ٹریفک کے رش سے بچایا جاسکے ۔

یہ ہدایت انہوں نے مری روڈ کی کشادگی کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹی جنرل( ر) صالح سلیم رانا، اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف، ایس پی ٹریفک اشتیاق خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی بلال افضل بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مری روڈ ایبٹ آباد، گلیات اور ٹھنڈیانی کو ملانے والی اہم شاہراہ ہے جس کی کشادگی کا بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے تاہم انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مری چوک اور اس سے ملحقہ رقبے پر تکنیکی رکاوٹوں کی بنا پر کام سست روی کا شکار تھا تاہم یہ ر کاوٹیں اب دور کی جا چکی ہیں جس کے بعد اتھارٹی کے پاس تعمیراتی کام میں تاخیر کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں