فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے زائد المیعاد اورممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر 2 بیکرویوں او رایک کریانہ شاپ کو سیل کردیا

منگل 21 مئی 2019 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے زائد المیعاد اورممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر 2 بیکریوں او رایک کریانہ شاپ کو سیل کردیا ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کامران خان کاکہناتھا کہ 2 بیکریوں کو 100 سے زیادہ زائدالمیعاد کولڈ ڈرینکس،2 درجن پاپس اورمضر صحت کیکس کی موجودگی پر سیل کردیا گیا جبکہ کریانہ سٹور کوانسانی صحت کیلئے مضر چائنہ سالٹ فروخت کرنے پرسیل کیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک دوسرے آپریشن میں پشاور کو15 ہزار لیٹرز دودھ لے جانے والے ملک ٹینکر کا بھی معائنہ کیاگیا ۔اس میں کسی قسم کے مضر صحت کیمیکلزنہیں پائے گئے تاہم اس کا فیٹ لیول فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں تھا اورپانی کی ملاوٹ بھی پائی گئیں ۔ٹینکرکو مزید کسی ایکشن کے چھوڑ دیاگیا۔انہوں مزید کہا کہ ملاوٹ کی روک تھام کے لئے کوہاٹ فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران 213 انسپکشنز کئے ۔اس دوران 6 آؤٹ لیٹس سیل کئے گئے جبکہ 5 ہزار لیٹرز سے زیادہ جعلی اورغیرمعیار ی برانڈ کے مشروبات ضبط کئے گئے جسے بعدازاں تلف کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں