عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ ہنگو کی کارروائی،2قصائیوں سمیت 5 دُکاندار گرفتار

منگل 21 مئی 2019 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ کی ہدایت پر ڈی ایف سی صلاح الدین کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشاہد علی نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات پرکارروائی کرتے ہوئے توغ سرائے،قاضی پمپ اور ملحقہ علاقہ جات میں مختلف دُکانوں پر اچانک چھاپے لگائے جہاں نے انہوں 2 قصائی اور دو پولٹری فروشوں سمیت بیکری اور سبزی فروش کو عدم صفائی ،کم وزن پولٹری فروش اور گوشت کی ترازومیں ناپ تول کی کمی پر 5 دُکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ ہنگو شہر میں مختلف جنرل سٹور،فروٹ سبزی و فروش، کباب فروش کے دُکانوں پر چھاپوں کے دوران صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورکوالٹی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایف سی کا کہنا تھا کہ قصائی حضرات جالیاں لگانے اور ترازو کی وزن کو پورا رکھنے،صفائی کا خاص خیال رکھنے سمیت فوڈ قوانین پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بنائیںبصورت فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں