سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 300ملازمین کو کئی برس بعد مستقل کردیا

منگل 21 مئی 2019 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء)سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 300ملازمین کو کئی برس بعد مستقل کردیا ہے۔ مستقل کئے جانے کے بعد 11سال بعد ان کے رحجان کے بعد شعبے آلاٹ کر دیئے ہیں ان میں ہیومین ریسورس ایڈمن ، ائیر پورٹ سروسز ، الیکٹریکل ، میکینکل ، ہاٹیکلچر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شعبے ( ٹریڈ) حاصل کرنے والوں میں ایس جی فائیو سے ایس جی سیون تک کے ملازمین شامل ہیں انہیں 2009میں عدالتی حکم کے تحت مستقل کیا گیاتھا تب تک یہ بطور سپورٹ سٹاف کام کر رہے تھے ٹریڈ نہ ہونے کے باعث یہ ترقی کے بھی اہل نہیں تھے ۔ تین سو ملازمین نے شعبے آلاٹ کئے جانے پر ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی ، اور ڈائریکٹر ایچ آر کا اظہار شکر کیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں