نئے نوٹوں کی بکنگ کے لئے ہزاروں افراد نے ایس ایم ایس بھیجوا دیئے

منگل 21 مئی 2019 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) نئے نوٹوں کی بکنگ کے لئے ہزاروں افراد نے ایس ایم ایس بھیجوا دیئے ہیں تاہم نئے کرنسی نوٹ خیبر بازار ، قصہ خوانی ، چوک یادگار ، پشاور صدر اور دیگر مقامات پر بینکوں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ دس روپے کے نئے کرنسی نوٹ 1100روپے ، میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرکلر میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ نئے نوٹوں کے لئے ایس ایم ایس کرے اور ایک سائٹ بھی شہریوں کو کھولنے کی ہدایات کی تھی ۔

(جاری ہے)

جہاں کچھ دیر بعد ملک کے مختلف بینکوں کے مقرر کردہ برانچز اور ان کا کوڈ نظر آ جائیگا ۔ نیا نوٹ لینے کے لئے پیغام میں جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں ، سپس دے اور پھر برانچ کا کوڈ نمبر لکھ کر 8877پر بھیجوا دے پیغام بھیجوانے کے کچھ دیر بعد پیغام کرنے والوں کو ایک پیغام موصول ہو گا ۔ جس پر ایک مخصوص کوڈ ہو گا ۔ پیغام اور کوڈ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ اوراس کی فوٹو کاپی متعلقہ بینک میں جا کر آفیسر کو دکھانے سے دس روپے والے تین ، 50اور 100والے نوٹ کا ایک ایک پیکٹ مل جائیگا ۔ اگر کسی کو مطلوبہ رقم نہ ملے تو اسٹیٹ بینک کی شکایات نمبر 02187700811پر اپنی شکایات درج کر ا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں