ٓکے ایم یواور میڈی پول یونیو رسٹی استنبول ترکی کے ما بین مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط

منگل 21 مئی 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) خیبر میڈ یکل یو نیو رسٹی پشاور (کے ایم یو) اور استنبول میڈی پو ل یو نیورسٹی ترکی کے درمیا ن مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط ہو گئے۔ دستخطوں کی یہ تقر یب گزشتہ دنو ں استنبول میڈی پو ل یو نیو رسٹی میں کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید کی سر براہی میں کے ایم یو کے نما ئندہ وفد جو کہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، ایسو سی ایٹ پروفیسر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر آصف علی اور سرجن ڈاکٹر مشتا ق احمد پر مشتمل تھا کے حا لیہ دورہ تر کی کے مو قع پر منعقد ہو ئی۔

کے ایم یو کے وفد کے اس دورئے کا مقصد استنبول میڈ ی پول یو نیو رسٹی اور اس سے ملحقہ صحت کے دیگر اداروں اور تدریسی ہسپتالوں کے سا تھ طبی علم و تحقیق اور تشخیص سمیت علاج معالجے کے شعبوں میں مشتر کہ منصو بوں کی نشا ندہی اور اس ضمن میں مفا ہمتی یا داشتوں پر دستخط کر نا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس دورئے کا اہتما م پاک تر ک فرینڈ شپ آرگنا ئزیشن کے صدر وقار بادشاہ نے کیا تھا جو خو د بھی اس مو قع پر مو جو دتھے۔

دورئے کے دو ران کے ایم یو کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید کی قیا دت میں استنبول میڈی پول یو نیو رسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر صبا حتین آئیدین ، ڈین میڈ یسن سکو ل آف استنبول میڈی پو ل یو نیو رسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارتفر ل کلیخ اور ڈین آف انٹر نیشنل میڈ یکل سکو ل پروفیسر ڈاکٹر عبدالقا در عمر کے سا تھ مفا ہمت کی یا داشتوں پر دستخطوں کے علاوہ دونوں جا معات کے درمیان مشترکہ منصو بوں کے مختلف پہلو ئوں پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کے ایم یو کے وفد نے استنبول میڈ ی پول یو نیو رسٹی کی مختلف ریسرچ لیبارٹریز کے علاوہ لیو ر ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ بھی کیا جبکہ اس مو قع پر دونو ں جا معات نے اس با ت پر بھی اتفاق کیا کہ استنبول میڈ ی پول یو نیو رسٹی اور اسکے ملحقہ ہسپتال کے ایم یو میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر کے قیام میں ہر ممکن تعا ون اور راہنمائی کے علاوہ کے ایم یو کے سٹاف کو لیور ٹرانسپلانٹ میں جد ید ٹر یننگ بھی فراہم کر یں گے۔

اس موقع پر کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے استنبول میڈ ی پو ل یو نیو رسٹی کی انتظا میہ کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے تو قع ظا ہر کی کہ انکے دورئے، مشتر کہ رابطوں اور منصو بوں کے آغا ز سے نہ صر ف دونوں طبی جا معات کو ایک دوسرے کے تجر بات سے استفا دے اور قر یب آنے کا مو قع ملے گا بلکہ اس سے پاکستان اور ترکی کے دو طر فہ دوستا نہ برادرانہ تعلقات کو بھی مز ید فروغ حا صل ہو گا۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں