قومی وطن پارٹی نے پارٹی کے اندرونی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا قیام

بدھ 22 مئی 2019 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) قومی وطن پارٹی نے پارٹی کے اندرونی انتخابات کیلئے پارٹی الیکشن کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی وطن پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے الیکشن کمیشن قائم کردیاجس کے سربراہ محمد جمیل ایڈوکیٹ ہوں گے اور ممبران میں سردار احمد نواز خان شامل ہیں جبکہ دیگر ممبران کی نامزدگی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں