بنوں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا، ملک نیک درازخان

جمعرات 23 مئی 2019 12:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد افطاری سے شروع ہوکر سحری پر ختم ہوگا ،علی بابا اور چالیس چور وزیر اعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے نیک درازخان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، 70سال ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے آج اپنی کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے متحد ہوئے ہیں لیکن یہ اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی صورت میں مخلص اور ایماندار وزیر اعظم ملا ہے جو کہ ملک کو بحرانوں سے نکالے گا اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی چور اور کرپٹ سیاستدان کو این آر او نہیں ملے گا، قوم تھوڑا صبر کرلیں، شکست خوردہ عناصر جلد بلوں میں چھپیں گے اور کرپٹ سیاستدان جیلوں میں ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں