ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 23 مئی 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد رواں برس خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں برس تصدیق شدہ پولیو کیسز کی تعداد 16 تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں