نو سو لیٹر مضر صحت دودھ تلف،گھر کے اندر واقع کیچ اپ، ٹافی فیکٹری سیل

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) کے پی فوڈ اتھارٹی کے رمضان کریک ڈاون کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہاں ہے کہ دودھ اور گوشت کی روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ ہورہی ہے جبکہ گھروں کے اندر واقع اشیائے خوردونوش کی فیکٹریوں کے گرد تنگ کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی سائرہ نثار کی سربراہی میں سحری کے بعد موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران باہر سے آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی جہاں دودھ لانے والی تئیس گاڑیوں سے دودھ کے نمونے لئے گئے۔

تجزیہ پر نو سو لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کرکے مالک کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نائٹ سکواڈ کو لیڈ کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے افغان کالونی میں گھر کے اندر واقع ٹافی بنانے والی دو فیکٹریوں کی چیکنگ کی جہاں ناقص پروڈکشن و صفائی پر ایک فیکٹری کو سیل کے دوسری پر بھاری جرمانہ عائد کردیااسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی سربراہی میں انفارمر گروپ نے دوران پور میں گھر کے اندر واقع کیچ اپ فیکٹری کا کھوج لگایا جہاں صفائی کی ناقص صورتحال، نان فوڈ گریڈڈ کلرز کے استعمال پر اور غیر معیاری خام مال کے استعمال کیچ اپ فیکٹری کو سیل کردیا گیاواضح رہے کہ تمام کاروائیاں ایمرجنسی ریسپانس یونٹ پر ملنے والی معلومات پر کی گئی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں