کے پی فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے گاڑی سمیت غیر معیار ی کولڈ ڈرنکس کے 2 ہزار سے زائد پیکس قبضے میں لے لئے

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے جمعہ کے روزانڈس ہائی وے پرایک کارروائی کے دوران 2 ہزار سے زائد غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے پیکس بمعہ گاڑی قبضے میں لے لئے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کامران خان یوسفزئی کاکہناتھا کہ مذکورہ گاڑی پشاور سے کوہاٹ کوغیر معیاری کولڈ ڈرنکس لارہا تھا جسے فوڈ اتھارٹی نے انڈس ہائی وے پرپکڑ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ میں مارچ 2019 سے جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے خلاف آپریشنز پورے زور وشور سے جاری ہے اس دوران اب تک 3 گاڑیوں سمیت اس قسم کے 40 ہزار کولڈ ڈرنکس قبضے میں لئے جاچکے ہیں جبکہ 2 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بھی سیل کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک دوسرے آپریشن میں کوہاٹ کے دور افتادہ علاقے شکردرہ میں بھی مضر صحت اجزا کی موجودگی پر2 آ ؤٹ لیٹس سیل کئے گئے۔

کامران خان کا کہناتھا کہ شکردرہ میں کل 58 آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے ایک بیکری کونان فوڈ کلرز کے استعمال جبکہ ایک کریانہ شاپ کو چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ لیٹس مالکان کو بار بار تنبیہ کی گئی تھی جس کے بعد خلاف ورزی پر دُکانوں کوسیل کیاگیا۔اسی طرح فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ دنوں جنگل خیل ایریا میں بھی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر 3دُکانوں کو سیل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں