خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیسروں اور لیکچراروں کی ترقی کے لئے پانچ درجاتی فارمولے کی منظوری دیدی

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیسروں اور لیکچراروں کی ترقی کے لئے پانچ درجاتی فارمولے کی منظوری دیدی ہیں۔اور ہارڈ ایریاز کے از سر نو تعین اور کارکردگی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ صوبائی کابینہ کے چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں اس کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی تھی ۔

اور اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پروفیسروں اور لیکچراروں کی ترقی کے لئے پانچ درجاتی فارمولہ پہلے سے ہی طے کیا گیاتھا اوراب اس کے تحت انہیں ترقیاں اور دیگر مراعات دیدی جائیگی اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پروفیسر اور لیکچراروں کی تنظیموں نے ملاقات بھی کی تھی تاہم ہارڈ ایریاز کے از سر نو تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور ہارڈ ایریاز کی از سر نو تعین کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سہو لیات اور مراعات میں اضافہ کو کارکردگی سے منسلک کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے اوراس مقصد کے لئے طریقہ کار واضح کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔ پروفیسروں اور لیکچرارز نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال بھی کی تھی جس کے لئے صوبائی حکومت نے کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی نے اپنی سفارشات صوبائی حکومت کوپیش کی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں