پشاور: ناظم ٹائون زاہد ندیم کی: تجاوزات کے خلاف آپریشن

قصہ خوانی بازار ، محمدعلی جوہر روڈ ، اندرون کوہاٹی گیٹ اور جہانگیر پورہ کے فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کراکر ایک ٹرک سامان قبضہ میں لیکر ٹائون دفتر پہنچادیا

جمعہ 24 مئی 2019 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ناظم ٹائون زاہد ندیم کی ہدایت پر ٹائون ون انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قصہ خوانی بازار ، محمدعلی جوہر روڈ ، اندرون کوہاٹی گیٹ اور جہانگیر پورہ کے فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کراکر ایک ٹرک سامان قبضہ میں لیکر ٹائون دفتر پہنچادیا ہے ٹائون ون ڈیمالش سٹاف نے ٹائو ن ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک، اے ٹی او آر ایاز درانی کی قیاد ت میں تجاوزا ت آپریشن کرکے فٹ پاتھوں اور سڑک کو عام ٹریفک اور آمدورفت کیلئے کھول دیاہے تجاوزات آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پڑے سامان کو اٹھاکر ٹائون ون دفتر پہنچادیا گیا ، ٹی او آر نے تجاوزات آپریشن کی رپورٹ ٹائون ون ناظم زاہدندیم کوپیش کردی جس پر ٹائون ون ناظم زاہد ندیم نے اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات آپریشن کے دوران ضبط شدہ سامان کسی صورت واپس نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ عیدالفطر سے قبل ٹائون ون کے حدود میں واقع تمام بازار تجاوزات مافیا سے واگزارکرایا جائیگا تاکہ عید خریداری کرنے والوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنانہ کرنا پڑے اور ٹریفک مسائل پر بھی قابو پایاجاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں