مہنگائی تاریخ میں عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ حکومت کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی ۔ عتیق الرحمن

جمعہ 24 مئی 2019 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اپنی تاریخ کے عروج پر پہنچ چکی ہے ضروریات زندگی اپنے گھر تک پہنچانا سربراہ گھرانہ کے لیے مشکل ہوچکا ہے ۔ ماضی میں سرکاری رعایتی نرخوں پر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش رمضان کے مہینے میں مہیا کی جاتی تھی جس سے غریب آدمی کو کسی حد تک سہولت مل جاتی تھی لیکن اس رمضان میں سرکاری فنڈسے رعائیت تو بہت دور کی بات ہے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی بھی کمی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ رمضان کے بالکل آغاز پر حکومت کے فیصلوں کے بدولت مہنگائی میں انتہائی اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے مزیدکہاکہ بازاروں میں عوام کی قوت خریدنہ ہونے کے باعث کسادبازاری کا شدید خطرہ ہے لیکن حکومت مہنگائی کو قابو میں کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی ۔ حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں سے عوام پریشان ہیں ۔ لیکن کوئی پرسان حال نہیں ۔جماعت اسلامی عید کے بعد مہنگائی کے خلاف بھرپو رمہم چلائے گی۔اور حکومت کی آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل درآمد پر عوام کو بیدارکرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں