پرائیویٹ ہاسٹلز میں قیام پذیر طلباء کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 15:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پشاور پولیس نے پرائیویٹ ہاسٹلوں میں قیام پذیر طلبا سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 5 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی پشاور کے نجی کالج میں زیر تعلیم احکام الدین ولد رحمت سکنہ چترال نے تھانہ ٹاون پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ خلیل ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے، مدعی کے مطابق کسی نا معلوم ملزمان نے اس کے کمرے سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے طالب علم سے موبائل فون چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید اختر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد مشتبہ افراد کو بھی پولیس تحویل میں لیتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے، جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران صدام حسین ولد صفدر خان سکنہ تہکال کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 5 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں