ریسکیو 1122نے رمضا ن المبا رک میں 1418ایمرجنسی میں خدمات فراہم کیں

ہفتہ 25 مئی 2019 16:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس(ریسکیو 1122) پشاور نے رمضا ن المبا رک میں اب تک 1418ایمرجنسیر میں خدمات فراہم کیں ۔ ریسکیو ترجما ن بلال احمدفیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہد ایا ت پررمضا ن المبا رک میں ریسکیو سٹیشنز کھلے ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہو لیا ت فراہم کرنے کے لیے سحروافطار کے اوقات میںبھی خد ما ت فراہم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

یکم رمضان المبا رک سے اب تک مختلف 14سو سے زائد مختلف نو عیت کی ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔بلا ل احمدفیضی نے بتایا کہ اس دوران 1001میڈیکل ، 319ٹریفک حا دثات ،53آگ ،31کرائم ،4ڈوبنے،1 عما رت منہد م ہو نے کے واقعات شا مل ہیں جس میں1290 خدمات فراہم کی گئیں، جن میں980 زخمیوں اور مریضو ں کوابتدا ئی طبی امداد کے بعد ہسپتا ل منتقل کیا جبکہ 291افراد کومو قع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اس دوران 19افراد جان بحق ہوئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں