پیسکوٹاسک فورسز مردان سرکل کی کاروائی،نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں16 لاکھ روپے کی وصولی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجا ت کی مد میں نادہندہ گان سے 16 لاکھ روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سی19 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی، ،عزی خیل اورشریف آباد میں31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 25 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.98 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 22 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 32000 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 565560/- روپے کی وصولی کی گئی،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 22000 جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 668960/- روپے کی وصولی کی ،مردان سرکل کے گیارہ کے وی سدھم ,گیارہ کے وی شاہ ڈھنڈ، گیارہ کے وی ملاکنڈ درگئی ،گیارہ کے وی سخاکوٹ،سوات سرکل کے گیارہ کے وی خال تیمرگرہ ،گیارہ کے وی ایلم بونیر فیڈرز کی کمبنگ کی گئی جس کے دوران پرانے میٹروں کو تبدیل کیا گیا ،میٹروں اورتاروں کورست کرکے پولز پرنصب کردیا گیا ہے ،کئی مقامات پر بوسیدہ اورخطرناک تاروں کو تبدیل کرکے محفوظ بنادیا گیا ہے ،بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی․یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں