غریب اور سادہ لوح افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پشاورپولیس نے غریب اور سادہ لوح افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کرنے کا لالچ دیکر رقم بٹورتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے جعلی دستاویزات، بھرتی کے جعلی لیٹرز، جعلی آئی ڈی کارڈز اور دیگر کاغذات برآمد کر لئے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سینما روڈ المیر ہوٹل میں ایک شخص موجود ہے جو کہ جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کرانے کا لالچ دیکر ان سے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی گوہر خان، ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید محمد نور خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد سعادت خان سکنہ مینگورہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کرانے کا لالچ دیکر ان سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں