حکومت کا سودی نظام پر اصرار اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،سینیٹر مشتاق احمد

فرشتہ اور زینب جیسی شہید بچیوں کے تحفظ کیلئے قران کا نظام حدود نافذکیا جائے،بیان

ہفتہ 25 مئی 2019 22:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کا سودی نظام پر اصرار اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے برابرہے، اس سے پاکستانی معیشت مکمل تباہی کے خطرہ سے دوچار ہو چکی ہے ، فرشتہ اور زینب جیسی شہید بچیوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے قران کا نظام حدود نافذکیا جائے ۔ صرف قرآن کے نظام ِ حدود کا نفاذ ہی فحاشی کے آگے بند باندھ کر عزتوں اور نسلوں کو بچاسکتا ہی40 فی صد سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیںقرآن کی تعلیم کیلئے بجٹ لازمی فراہم کیا جائے تمام انسانی مشکلات کا مکمل حل صرف اور صرف قرآن کے لائے ہوئے نظام میں ہے اس وقت انسان کے بنائے تمام سیکولر و مادہ پرست نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں بلکہ انسانیت کو مزید تباہی کی طرف لے جارہے ہیں قرآن کے طلباء پاکستان کی سرزمین پر اللہ کا نور ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی کی جامع مسجد حدیقة العلوم میں تکمیل ِ چالیس روزہ دورہ ء تفسیر اور تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع ، نائب صوبائی امیر اور چیف خطیب اور مدرس دورہ ء تفسیر مولانا محمد اسماعیل ، مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی صدر مفتی محمد امتیازمروت ، مولانا گوہر رحمن ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ ، الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ قرآن اور بعثت نبی ﷺ کا مقصد انسان کی فلاح کی تعمیر کا معاشرہ اور نظام قائم کرناہے قرآن اللہ تعالیٰ کا انسان کے نام خط ہے جسے فوری پڑھنا ، سمجھنا ، عمل درآمد کرنا اور آگے تمام انسانیت کے نام پہنچانا نبی ﷺ کی امت کا اصل فرض عین ہے یہی اللہ تعالیٰ کا عین مطلوب ہے۔قرآن کے طالبعلم مادر وطن پاکستان کی سر زمین پر اللہ کا نور ہیں قرآن کی تعلیم دینے والے ہی امّت کے ہیروز ہیں ۔

قرآن کے طلباء نبی ﷺ کی تعلیم قراآن کے سفیر اور مبلغ بن کر معاشرہ کی تعمیر شروع کر دیںصرف قرآن اورصاحب قرآن ﷺ ہی پاکستان اور انسانیت کے نجات دہندہ ہیں قرآن کی دعوت اور نظام کا قیام تمام انسانیت کیلئے امن و امان ، سکون اور مکمل کامیابی کی ٹھوس ضمانت ہے تقریب کآخر میں 40 روزہ دورہ تفسیر کے شرکا ء میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کاا ختتام مولانا محمد اسماعیل کی دعا سے ہو ا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں