پشاور شہر آبادی اور ٹریفک کے لحاظ سے ایک گنجان آباد شہر بن گیا ہے جس کی کل وقتی بنیادوں پر صفائی ناگزیر ہوچکی ہے،تیمور سلیم جھگڑا
WSSPپشاور شہر میںدن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے لئے موئثر نظام وضع کرے ،حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے چیف ایگزیکٹو آفیسر WSSP کی ملاقات،ادارے کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ پیش کی
ہفتہ 25 مئی 2019 22:53
(جاری ہے)
ان خیالات کاظہارانہوں نے پشاور شہر کی صفائی کے نظام سے متعلق واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور(WSSP ) کے چیف ایگزیکٹو سید ظفر علی شاہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی نے وزیر خزانہ کو پشاور میں ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والے خدمات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ WSSP صاف اور صحتمند پشاور کے عزم کے ساتھ شہر میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور نکاسی آب کی خدمات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ ادارے کا تمام عملہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق پشاور شہر کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہاہے۔انہوں نے وزیر خزانہ کو ادارے کی کارکردگی کے علاوہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے سی ای او ظفر علی شاہ کی جانب سے دی جانے والے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور شہر آبادی اور ٹریفک کے لحاظ سے ایک گنجان آباد شہر بن گیا ہے جس کی کل وقتی بنیادوں پر صفائی ناگزیر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ WSSP پشاور شہر میںدن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے لئے موئثر نظام وضع کرے جس کے لئے حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور شہر کی تاریخی،معاشی اور جغرافیائی اہمیت کے باوجود ماضی کے حکومتوں نے اس شہر کی تعمیر وترقی اوریہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نہیں اٹھائے،موجودہ حکومت صوبائی دارالحکومت کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے اور اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاورکے بعض فیڈروں پرمرمت کی وجہ سےبجلی بند رہے گی، ترجمان پیسکو
مردان پولیس کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،گراں فروشی وکم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کی زیرصدارت سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
مردان میں 2موٹرسائیکلوں کےدرمیان تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ