د*یتیم بچوں کو معاشرے باوقار شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،شاہ فرمان

یتیم بچے ہماری پوری توجہ کے حامل ہیں، ہمارا مذہب اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت، محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے،گورنرخیبرپختونخوا

اتوار 26 مئی 2019 22:25

*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے یتیم اوربے آسرا بچے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں، یتیم بچوں کا ہم سب پر پورا حق ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یتیم بچوں کواپنا بچہ سمجھیں اورانہیں معاشرے کا ایک باوقار شہری بنانے میں اپناپورا حصہ ڈالیں، یہ بات انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہاوس خیبرپختونخوامیں یتیم بچوں کے اعزازمیں منعقدہ ایک پروقار تقریب اورافطار پارٹی سے خطاب کے دوران کی، تقریب میں پشاور کے مختلف ا داروں زمونگ کور، ایس اوایس ویلیج اوردارالاطفال میں زیرکفالت400 کے قریب یتیم بچوں نے شرکت کی اورگورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ان یتیم بچوں کے ساتھ ملکر روزہ افطار بھی کیا اوربچوں میں تحفے وتحائف بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز اورنعتیہ کلام بھی پیش کیا اورحاضرین محفل سے داد وصول کی۔ تقریب میں خواتین اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نعیم، آسیہ خٹک، مدیحہ نثار ودیگربھی شریک تھیں۔تقریب سے خطاب کے دوران گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ یتیم بچے ہماری پوری توجہ کے حامل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت، محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے،آج خودکویتیم بچوں کے ساتھ پاکر دلی خوشی ہورہی ہے، انہوں نے اس خواہش اورعزم کا بھی اظہار کیا کہ یتیم بچوں کو ہرماہ گورنرہاوس میں سیروتفریح کیلئے بلایا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں