ئ*پشاور، آفتاب احمد خان شیرپاو کا شمالی وزرستان میں فائرنگ واقعہ پر تشویش کا اظہار

qصورتحال کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

اتوار 26 مئی 2019 23:10

aپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے شمالی وزرستان میں فائرنگ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اتوار کو وطن کور پشاورسے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں نے قیام امن کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور وہ مزید ایسے حالات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پختون قیادت کو اعتماد میں لینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پختونوں نے امن کے لئے بہت قربانیاں دی ہے لہذا ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صبر اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور تدبر اور دانشمندی سے مسائل کا حل مل بیٹھ کرتلاش کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں