حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ، بجٹ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر رقومات مختص کی جائے ،محمد عاطف خان

ہفتہ 15 جون 2019 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیرمحمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، بجٹ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر رقومات مختص کی جائے گی۔مردان کے یونین کونسل گڑیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ بجٹ میں پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کے لئے خطیر رقومات مختص کی جار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ عوام دوست اور عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام اور غریب طبقات کی محرومیوں سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔بجٹ میں انکے تمام محرومیوں کا آزالہ کیا جائیگا۔سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار اداکرسکتا ہے اس لئے سیاحتی شعبے کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام کیساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انکو ایفا کرنے کے لئے حکومت سختی سے عمل پیرا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں