صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف چھاپے لگائے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے وسائل کو عوام دشمن عناصر سے بچایا جا سکے، ڈاکٹر امجد علی

ہفتہ 15 جون 2019 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ہفتے کے روز ڈائریکٹوریٹ آف معدنیات ہری پور اور ایبٹ آباد دفاتر کا کیا ہے اور وہاں پر کان کنی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ ڈائریکٹر معدنیات نے ہری پور اور ایبٹ آباد کے دفاتر کے کارکردگی، مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر معدنیات عمران ہلال، ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات اشفاق خان، وزیر معدنیات کے پرائیویٹ سیکرٹری پرویز خان اور دوسرے متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر معدنیات نے معدنیات کے ریجنل حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کرکے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پورے صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف چھاپے لگائے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے وسائل کو عوام دشمن عناصر سے بچایا جا سکے اور اس کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن ، اقرباپروری اور لوٹ مار کے سخت خلاف ہے اور اس سلسلے میں ملک کے بڑے بڑے مگرمچھوں کو جیلوں کے اندر بند کئے جارہے ہیں تاکہ ان سے عوام اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لوٹ لیا جا سکے ۔ انہو ںنے کہا کہ قومی وسائل عوامی نمائندوں کے پاس قوم کی امانت ہوتی ہے او ر ہم اس میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

ڈاکٹر امجد علی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں اور اس جرم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیںتاکہ آئندہ کوئی غیرقانونی کان کنی کی جرات نہ کر سکے۔ انہو ںنے کہا کہ ہمار ی حکومت عوام کو صحت ، تعلیم اوردوسری ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ صوبائی وزیر نے درپیش مسائل کی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں