ں* آفتاب شیرپائو کا صوبائی حکومت سے شمالی وزیرستان میںکرفیو اٹھانے کا مطالبہ

تبدیلی کا نعرہ اقتدار کے ایوانوںتک رسائی کا ایک ڈھونگ تھا جس کا ثبوت حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سے عیاں ہوچکا ہے،چیئرمین قومی وطن پارٹی

اتوار 16 جون 2019 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے صوبائی حکومت سے شمالی وزیرستان میںکرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو کئی مسائل اور دشواریوں کا سامناہے۔اتوار کو وطن کور پشاور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں کو کرفیوکی وجہ سے اپنے معاملات زندگی سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا حکومت کوان مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور کرفیو اٹھانے کے احکامایات جاری کرنے چاہیے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انھیں عوام کی مشکلات حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ اقتدار کے ایوانوںتک رسائی کا ایک ڈھونگ تھا جس کا ثبوت حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سے عیاں ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس نہ ملک چلانے کا تجربہ ہے اور نہ ہی ان کی اتنی استعداد ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناسمجھی کی وجہ سے ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکمران عوام کو ریلیف دینے اور کمزور معیشت کو سہارا دینے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں