ترقیاتی کاموںکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انجینئر فہیم احمد

پیر 17 جون 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ڈیڈک چیئرمین انجینئر فہیم احمد کی زیر صدارت پیر کے روز پہلا ڈیڈک اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین خیبر پختونخوااسمبلی ارباب وسیم حیات، پیر فدا، آصف خان، خوشدل خانایڈوکیٹ، ثمر ہارون بلور، صلاح الدین خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان ، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ، فناس آفیسر عالمزیب خان، ڈی ایچ ا و ڈاکٹر گل محمد ،زراعت ، ایجوکیشن میل اینڈ فیمل، سی اینڈ ڈبلیو، ایکسین ہائی وے ، پبلک ہیلتھ ایکسین ہائی وے ، ایریگیشن ، ہائی وے اتھارٹی ، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈیڈک چیئرمین سے تمام محکموں کے افسران نے اپنا تعارف کرایا اجلاس میں مختلف ترقیاتی سیکموں کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیڈک چیئرمین نے کہاکہ ترقیاتی کاموںکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگااور تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے ۔ ڈیڈک چیئرمین نے محکموں کے افسران سے ترقیاتی کاموں،مسائل اور فنڈ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے اجلا میں تفصیلی غور و خوص کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں