ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں بھٹہ خشت مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لاتے ہو ئی7500روپے فکسڈ ٹیکس عائد کردیا

پیر 17 جون 2019 21:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں بھٹہ خشت مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لاتے ہو ئی7500روپے فکسڈ ٹیکس عائد کردیا ہے جس سے اینٹیں مزید مہنگی ہو جائیگی ۔پشاور ،چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی سمیت صوبے بھر میں بھٹہ خشک مالکان پر فکسڈ ٹیکس عائد کردیا ہے ۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے دسویں شیڈول میں ترامیم کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ او ر پورے خیبر پختونخوا میں قائم بھٹہ خشک مالکان پر 7500روپے فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا ہے اسلام آباد ، روالپنڈی ، لاہور میں قائم بھٹہ خشت پر ماہانہ 12500روپے ٹیکس عائد کیا گیاہے اس طرح بھٹہ خشک مالکان کو 1لاکھ 50ہزار روپے سالانہ ٹیکس دینا ہو گا ۔ ترمیم شیڈول کے مطابق اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہائو الدین ، سرگودھا ، گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، قصور ، ننکانہ صاحب ، چینوٹ ، فیصل آباد ، سمیت دیگر علاقوں میں بھٹہ خشت پر ماہانہ دس ہزارروپے ٹیکس عائد کیا ہے اور انہیں سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں