من حیث القوم ہمیں اتفاق واتحادکامظاہرہ کرناچاہئے،ڈی سی ملاکنڈ

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء)ڈپٹی کمشنرملاکنڈ اقبال حسین نے کہا ہے کہ ہمیں من حیث القوم، اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے ملکی سلامتی، بقاء اور استحکام کے لیے دن رات کام کرنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرناچائییے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل سکول بٹ خیلہ میں ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ سیمینا ر سے مختلف کالجوں کے پرنسپلز صاحبان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں عمائدین علاقہ اور مختلف کالجوں اور سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ قومی یکجہتی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ملک سے فرقہ واریت ، دہشتگردی اور بد امنی کے خاتمے اور مثالی امن وامان کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے اور ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو صحیح معنوں میں اچھے اخلاق وکردار اور دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ آج کے یہ بچے کل ملک وقوم کے معمار ہونگے انہوں نے طلباء کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس بہتر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید سائنسی علوم میں مہارت حاصل کرنے کے لیے نہایت محنت اور لگن سے پڑھائی پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریںکیونکہ عصری و سائنسی علوم پر عبور حاصل کئے بغیرہم ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑے انہیں ہوسکتے،آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملاکنڈ نے ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اجتماعی دعامانگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں