انسدادپولیوکے قطروں سے متعلق عوامی خدشات دور کرنے کیلئے ہنگو میں ایک روزہ آگاہی سیشن کاانعقاد

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) انسدادپولیو کے قطروںسے متعلق منفی تاثرزائل کرنے اورعوامی سطح پرپائے جانے والے خدشات دورکرنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ اوہنگو ڈاکٹر سید ثمین،پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر احمد امین،DHCSOطیب الرحمن،DsV حاجی عبدالرحمن اورپی ای او ڈاکٹر علی رحمن سمیت میل و فیمل اساتذہ کرام ،علاقہ مشران اورطبی عملہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو بتایاکہ پولیو قطرے بچوں کی بہترین نشوونما کے ضامن ہیں اوربچوں کو صحت مند بنانے کے لئے انہیں قطرے پلانا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو میں شامل اجزاء محفوظ اور ہر قسم کے ضرر سے پاک ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیومہم کوہرصورت کامیاب بنانا اور اس سلسلے میں قائم منفی تاثرزائل کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری بنتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٓاگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد پولیو سے متعلق عوامی خدشات اور تحفظات دور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں