ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان کا زیر تعمیر پولیس لائن اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواحسان اللہ خان نے منگل کے روز زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل اور ہنگو پولیس لائن کا اچانک دورہ کیا اور دونوں زیر تعمیر منصوبوں کے مختلف حصے دیکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کام کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکہ داروں کوسختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبے پولیس کیلئے اہمیت کے حامل ہیں جن کی تکمیل میںمزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ٹھیکہ داروں سے کہا کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ڈسٹرکٹ جیل اور پولیس لائن کے منصوبے جلد از جلدمکمل ہو ں۔ ڈی پی او نے کہا کہ وہ اپنی نگرانی میں یہ کام مکمل کروائیں گے اوروہ ہفتہ دورے کرکے وار ڈسٹرکٹ جیل اور زیر تعمیر پولیس لائن کے معائنے کیا کریں گے تاکہ کام کی رفتار اور معیار پر نظر رکھی جا سکے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں