چارسدہ،عوام کاضلعی حکومت سے غیرقانونی تجاوزات اورگرانفروشوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ

بدھ 19 جون 2019 12:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)چارسدہ کی تحصیل شبقدرمٹہ مغل خیل کے سڑکوں پرلوگوں نے غیرقانونی تجاوزات قائم کرکے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس کی وجہ عام لوگوں بالخصوص خواتین کوپیدل چلنے میں کافی مشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے ۔

(جاری ہے)

شبقدرکے مکینوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں سڑکوں پرلوگوں نے غیرقانونی تجاوزات قائم کئے ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی دوبھرکردی ہے ۔

شبقدربازارکے دکانداروں اورتاجروں نے سرکاری نرخناموں کو بالائے طاق رکھ کر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ضلعی حکومت سے مطالبہ کیاکہ سڑکوں پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف ترجیحی بنیادوںپر کاروائی کریں اورروزانہ کی بنیادپربازاروں میںاشیائے خوردونوش کی قیمتوںکاتعین کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں