ضلعی انتظامیہ پشاور کا پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

پیر 24 جون 2019 23:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلے میں حیات آباد انڈسٹریل ا سٹیٹ میں پلاسٹک شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے ہزاروں کلو پلاسٹک شاپنگ بیگ کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر کے ہزاروں کلو پلاسٹک بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ پر صوبائی حکومت نے پابند ی عائد کی ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ پشاور ان احکامات کی روشنی میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجر برادری کو خبر دار کیا ہے کہ وہ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں موقع پر موجود پلاسٹک شاپنگ بیگ کو قبضے میں لیتے ہوئے مالکان کو جیل بھی بھجوایا جائے گا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں