مبینہ سرکاری ملازم کی گاڑی سے چھ کلوچرس برآمد

پیر 24 جون 2019 23:36

مبینہ سرکاری ملازم کی گاڑی سے چھ کلوچرس برآمد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) خیبرپختونخوا ایکسائز نے منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران مبینہ سرکاری ملازم کی گاڑی سے چھ کلوگرام چرس برآمدکرلی، گاڑی سرکاری نمبر GA 202 Islamabad کیساتھ سفر کرہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارڈ ہے اور خود کو سرکاری ملازم بتا رہا ہے ملزم کانام سیف اللہ ولد سید احمد سکنہ سٹیٹ نمبر 8 ، سیکٹر جی 10 اسلام آباد معلوم ہوا ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں