پشاورپولیس نے کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم پھوپھاکوگرفتارکرلیا

پیر 24 جون 2019 23:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پشاورپولیس نے کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم پھوپھاکوگرفتارکرلیاہے ،پولیس کے مطابق آٹھ نوسالہ طفلکہ زینب دختر منیر ساکن ہشتنگری اپنی پھوپھی کے گھر واقع سعید آبادفقیرآباد آئی تھی جس کے پھوپھا نیاز علی ولد زمان سکنہ سعید آباد نے طفلکہ زینب کو اپنے حوس کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ طفلکہ زینب کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کاکہناہے کہ مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں