بدعنوان عناصرکیخلاف قانونی چارہ جوئی اورمتاثرین کو انکاحق دینے کیلئے بلاامتیازکاروائی کرتے رہیںگی:فیاض احمد

بلیوسٹی ہائوسنگ سکیم کے MDکی پلی بارگین:DGنیب نے بلیوسٹی ہائوسنگ سکیم کے متاثرین میںچیک تقسیم کردیئے

منگل 25 جون 2019 23:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء)ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوافیاض احمدقریشی نے بلیوسٹی ہائوسنگ سکیم کے متاثرین میںچیک تقسیم کردیئے،قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے بلیوسٹی ہائوسنگ سکیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ودیگرسے بذریعہ پلی بارگین رقم واگزارکرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلیوسٹی ہائوسنگ سکیم کے مالک فضل احمدنے لوگوںکوغیرقانونی ہائوسنگ سکیم میںسرمایہ کاری کے عوض پلاٹ فراہم کرنے پرراغب کیالیکن کافی وقت گزرنے کے باجودملزم نے سرمایہ کاروںکوکئی پلاٹ فراہم نہیںکیاجس کے بعدمتاثرین نے رقم واگزارکرانے کیلئے قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیںدرخواستیںدیں،کاروائی کے بعدملزمان نے سال2018میںپلی بارگین کے ذریعے پیسے دیئے۔

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوافیاض احمدقریشی نے کہاکہ بدعنوان عناصرکیخلاف قانونی چارہ جوئی اورمتاثرین کو انکاحق دینے کیلئے بلاامتیازکاروائی کرتے رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ عوام کے غبن کئے گئے پیسوںکوواگزارکرانے اوران تک پہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں