دوکانوں سے چوریاں کرنے والے چور گرفتار

منگل جون 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پشاور پولیس نے شاہ قبول کے علاقہ میں دکانوں سے چوریاں کرنیو الے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو موقع ملنے پر رات کے وقت دوکانوں سے چوریاں کرتا تھا، جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے 121670 روپے نقد،60700روپے کے مختلف مالیت کے پرائذ بانڈ اور چوری شدہ پستول بمع لائسنس برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد شاہ ولد ابراہیم شاہ سکنہ شاہین مسلم ٹاون نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ رات کو دوکان بند کر کے گھر چلاگیاصبح دوکان کھولنے کے بعد دراذچیک کرنے پر معلوم ھوا کے دراذ سے مختلف نوعیت کے بانڈز، نقد پیسے اور ایک 9mm پستول بمع لائسنس موجود نہیں تھے کہ جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ا یس پی سٹی عبدالسلام خالدکی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی کیڈٹ گوہرخان، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد ر شید نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے جس کیدوران دوکان سے چوری کرنے میں ملوث ملزم اقبال ولد محمد نبی سکنہ محلہ ساربانان رامداس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments