جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا خصوصی کریک ڈائون،متعدد جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار

منگل جون 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او محمد کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مشہور منشیات فروش خان محمد ولد منور خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس،ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی تیمور سلیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم میر ویس ولد ایوب خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمر آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش اقتدار ولد سردار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور 115 گرام آئس جبکہ ایس ایچ او تھانہ انقلاب عمران خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش شاہ نواز ولد شہزادہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا جاری کریک ڈائون کے دوران مختلف تھانہ جات کے حدود میں پولیس نے مختلف کارروائیو ں کے دوران 18 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین عدد کلاشنکوف،ایک عدد کالاکوف،دو عدد بندوق ،12 عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کر لئے گئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments