زرعی افسران غذائی خودکفالت پر توجہ دیں۔ عزیر خان

بدھ 26 جون 2019 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) محکمہ زراعت سوات کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد عزیر خان نے زرعی افسران اور سائنسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے قابل بن کر غذائی خودکفالت اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں وہ محکمہ زراعت ضلع سوات کے دفتر واقع امانکوٹ میں محکمہ زراعت کے اہداف اور پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ضلع سوات کے تمام ایس ایم ایس، اے او، ایگریکلچر سپروائزرز، انسپکٹرز اور دیگر زرعی افسران نے شرکت کی محمد عزیر خان نے زراعت کے جدید چھوٹے آلات کو سوات میں فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بدولت چھوٹے اور غریب کاشتکاروں کو زیادہ فوائد میسر ہونگے اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف زرعی ترقیاتی پراجیکٹس پر پیشرفت سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت نے زرعی افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ دل لگا کر دن رات کام کریں تاکہ انکی کوششوں کا کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں