بجٹ میں ملازمین کی آمدن پر ٹیکس کٹوتی کی شرح ماہانہ نہیںسالانہ بنیاد پرمقرر کی گئی ہے،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ،تیمور سلیم جھگڑا

سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائیگا،ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے،وزیر خزانہ

بدھ 26 جون 2019 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2019-20 میں سرکاری ملازمین پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس کٹوتی کی شرح میں معمولی ردو بدل کی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں صوبائی سرکاری ملازمین کی آمدن پر ٹیکس کٹوتی کی شرح سالانہ بنیاد پر مقرر کی گئی ہے جبکہ بعض اخبارات میں ٹیکس کٹوتی کی شرح کو ماہانہ بنیاد پر شائع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی تھی۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے نمائندہ وفد کی بدھ کے روز ہونے والی ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر نے یہ وضاحت پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہی کونسل کے صدر حبیب اللہ کررہے تھے جبکہ دیگر یونین کے صدور طارق رحمان،شاہ بخت یوسفزئی،منظور خان ،جابر بنگش اور سید گل رحمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ان کے تمام جائز اور حل طلب مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے لئے ہاوئسنگ سکیم،کار سکیم اور ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔انہوں نے سرکاری ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ سرکاری امور کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے پوری محنت اور لگن سے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں