پشاور کے مختلف علاقوں میںکم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پیر 15 جولائی 2019 23:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلے میں پشاور کے مختلف علاقوں سے مزید 69نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کر نے پر گرفتار کر کی15 دنوں کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے گھنٹہ گھر اور چوک یاد کے قریب نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان نے باچا خان چوک اوردلزاک روڈ پر نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری سارہ تواب عمر نے پشتخرہ اور رنگ روڈ پر اور دیگر علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے ورسک روڈاور پجگی روڈ پرنانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ٹومِنٰی ظاہر نے ناصر باغ روڈ پر مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا جبکہ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے کوہاٹ روڈپر مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 69نانبائیوں کو گرفتار کرکے 15 دنوں کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بھی بازاروں کا دورہ کریں اور حکومتی نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق 190 گرام سے کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور ایسے نانبائیوں کی جگہ صرف جیل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں