کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی سوات کے علاقہ کالام میں کھلی کچہری

پیر 15 جولائی 2019 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسودنے سوات کے علاقہ کالام میں کھلی کچہری لگائی جس میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور موقع پر موجود اعلیٰ حکام کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا کھلی کچہری میں ضلع و تحصیل انتظامیہ کے تمام افسران، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب اور دیگر تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر کالام کے عمائدین نے اپنی انفرادی و اجتماعی مشکلات و مسائل پر روشنی ڈالی بالخصوص سوات کوہستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں اور سیاحتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے سوالات کئے گئے جس کے کھلی کچہری میں موجود متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی جوابات دیئے اور یہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی علاقہ عمائدین نے کالام کے واحد گرلز ہائی سکول سے تمام سٹاف کے تبادلہ اور ہائی سکول کی حیثیت ختم کرکے مڈل کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا جس کا ڈی ای او سوات محمد امین نے نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے ہنگامی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی اہل کالام نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ کا شکریہ اداکیا اور بتایا کہ کھلی کچہری سے عوام میں امید کی لہر پیدا ہوگئی انہوں نے سوات کوہستان میں اس طرح کی مزید کھلی کچہریاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں