زمونگ کورکی آئی ایم سی کے غیرسرکاری ممبران کی تقرریاں

منگل 16 جولائی 2019 00:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) حکومت خیبر پختونخوا نے سٹیٹ چلڈرن کے لئے ً ماڈل انسٹی ٹیوٹ (زمونگ کور) کی انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (IMC) کے غیر سرکاری ممبران کی تین برسوں کے لئے تقرریاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذہبی و تعلیمی دانشور مفتی غلام الرحمن، بچوں کے تحفظ کی سماجی کارکن اور تعلیمی ماہرمس شگفتہ گل، اطفال کے لئے سرگرم حسین علی سینا اور ماہر تعلیم احسان اللہ خان مذکورہ کمیٹی کے غیر سرکاری ممبران ہوں گے۔

مذکورہ انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئرترمیمی ایکٹ 2016 کی شق12(5) کے مندراجات کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ وئلفیررولز 2016 کے رول 32 سے 37 کے مطابق فرائض انجام دے گے۔اس امر کا اعلان محکمہ زکواة و عشر، سماجی بہوود ، خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں